1 نومبر 2011 - 20:30

علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے اسلامک سینٹر کینیڈا کے ممتاز عالم دین علامہ شیخ اسامہ الاعتار کی حج بیت اللہ کی ادائیگی کے دوران جنت البقیع مدینہ منورہ میں پولیس کی جانب سے کی گئی بدسلوکی اور گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کو بہتر اور احسن انداز میں سلجھا کر انکی فوری رہائی کو یقینی بنائے تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی اور مناسک حج کو اطمینان اور پوری عقیدت و احترام سے انجام دے.

ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے اسلامک سینٹر کینیڈا کے ممتاز عالم دین علامہ شیخ اسامہ الاعتار کی حج بیت اللہ کی ادائیگی کے دوران جنت البقیع مدینہ منورہ میں پولیس کی جانب سے کی گئی بدسلوکی اور گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کو بہتر اور احسن انداز میں سلجھا کر انکی فوری رہائی کو یقینی بنائے تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی اور مناسک حج کو اطمینان اور پوری عقیدت و احترام سے انجام دے.کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کو بہتر اور احسن انداز میں سلجھا کر انکی فوری رہائی کو یقینی بنائے تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی اور مناسک حج کو اطمینان اور پوری عقیدت و احترام سے انجام دے سکیں اور ان کی گرفتاری کے نتیجے میں دنیا بھر میں عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا بھی خاتمہ ہوسکے اور یہ تاثر بھی زائل ہوسکے کہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے دوران بعض مسلمہ اسلامی مکاتب اور مسالک کے زائرین حرم کو عقائد و نظریات  کے اظہارکی آزادی نہیں۔دریں اثناء مرکزی ترجمان نے گلگت میں گذشتہ روز طالب علم نثار حسین کی شہادت پر کو گلگت اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شرپسند عناصر کی جانب سے اس علاقے کے امن و سکون کو تباہ وبرباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انکے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ............

/169